مکہ مکرمہ ( نیوزڈیسک ) گزشتہ دنوں میں خانہ کعبہ کے غلاف کی صفائی کا کام کیا گیا ۔غلاف کعبہ تیار کرنیوالی فیکٹری کے ماہرین نے غلاف کعبہ کی صفائی کا کام کیا ۔فیکٹری کے اہلکاروں نے بتایا کہ سال میں 3 مرتبہ غلاف کعبہ کو صاف کیا جاتا ہے ۔ صفائی کے کام میں فیکٹری کے ماہرین نے حصہ لیا۔