Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نائب وزیر خارجہ سے فرانسیسی سینیٹرز کی ملاقات

مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے نائب وزیرخارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی سے اتوار کو ریاض میں فرانسیسی سنیٹرز نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق فرانسیسی وفد میں سینیٹ کی ثقافتی کمیٹی کے چیئرمین، سینیٹ کی ڈپٹی چیئر مین، فرانس اور خلیجی ممالک کے احباب گروپ کے سربراہ اور سینیٹ میں خارجہ اور دفاعی امور کمیٹی کے ڈپٹی چئرمین شامل ہیں۔
اس موقع پر مختلف شعبوں میں فرانس اور سعودی عرب کے تعلقات کا جائزہ اور مشترکہ تعاون اور یکجہتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

سعودی نائب وزیر خارجہ سے کرغیرستان کے نائب وزیر خارجہ نے بھی ملاقات کی ہے( فوٹو ایس پی اے)

علاوہ ازیں سعودی نائب وزیر خارجہ سے کرغیرستان کے نائب وزیر خارجہ نے اتوار کو دفترخارجہ ریاض میں ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں کرغی ستان اور سعودی عرب کے دوطرفہ تعلقات اورتمام شعبوں میں انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے کے طریقوں کا جائزہ،علاقائی اور بین الاقوامی حالات حارہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
  اس موقع پرکرغیزستان میں سعودی سفیر اور مملکت میں متعین کرغیرستان کے سفیر بھی موجود تھے۔

شیئر: