سعودی عرب اور فرانس کے درمیان عسکری شعبے میں تعاون کا جائزہ
سعودی عرب اور فرانس کے درمیان عسکری شعبے میں تعاون کا جائزہ
منگل 8 فروری 2022 21:33
سعودی آرمی چیف سے فرانسیسی وزارت دفاع کے عہدیدار نے ملاقات کی ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی آرمی چیف جنرل فیاض الرویلی سے منگل کو فرانسیسی وزارت دفاع کے اعلی عہدیدار نے ریاض میں ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں عسکری شعبوں میں فرانس اور سعودی عرب کے درمیان تعاون کے طریقوں اور انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے کی تدابیر کا جائزہ لیا ہے۔
علاوہ ازیں خطے کے حالات اور ان کے حل کے لیےکی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف کے ڈائریکٹر میجر جنرل حامد العمری اور دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔