Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یونیسیف کے تعاون سے یمن میں اساتذہ کے لیے تربیتی کورس

یمنی بچوں کی معیاری تعلیم تک رسائی میں مدد فراہم کی جائے گی(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے حال ہی میں یونیسیف کے تعاون سے اساتذہ کے لیے ایک تربیتی کورس شروع کیا ہے جس کے تحت یمنی بچوں کی معیاری تعلیم تک رسائی میں مدد فراہم کی جائے گی۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق تربیتی کورس آٹھ دن تک جاری رہتا ہے جس کے دوران تعلیمی شعبے سے وابستہ 60 افراد سکیورٹی، حفاظت اور اساتذہ کی تیاری کے بارے میں تربیت حاصل کرتے ہیں۔
یمن کے عدن گورنریٹ میں وزارت تعلیم کے دفتر کے ڈائریکٹر عبدالرقیب الرقیبی نے نوٹ کیا کہ کورس کے نتائج اساتذہ اور طلبہ دونوں کو تربیت دیں گے اور قابل ٹیمیں تشکیل دیں گے جو تعلیمی عمل کے استحکام میں کردار ادا کریں گی۔
دریں اثنا شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کا ایمرجنسی سینٹر فار ایپیڈیمک کنٹرول یمن کے حجتہ گورنریٹ میں مریضوں کا علاج کر رہا ہے۔
مرکز نے ایک ہفتے کے دوران چار ہزار589 مریضوں طبی خدمات فراہم کیں۔ کلینکس نے ایک ہزار406 لوگوں کو دوائیں پہنچائیں۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے موبائل میڈیکل نیوٹریشن کلینکس نے بھی ایک ہفتے میں یمن کے الحديدة گورنریٹ میں پانچ ہزار  285 مریضوں کو علاج کی خدمات فراہم کیں۔
یمن کے مارب گورنریٹ میں مصنوعی اعضا اور جسمانی بحالی مرکز نے ایک ماہ میں ایک ہزار 522  مریضوں کو علاج کی خدمات فراہم کیں جس سے 572 مریض مستفید ہوئے۔
ان خدمات میں 343 مریضوں کے لیے مصنوعی اعضا کی تیاری، فٹنگ، ڈیلیوری اور دیکھ بھال شامل تھی۔
اس مرکز نے 229 مریضوں کے لیے دیگر علاج بھی فراہم کیے جن میں جسمانی تھراپی اور مشاورت بھی شامل ہے۔

شاہ سلمان مرکز  نے یمن میں چار بلین ڈالر سے 678 منصوبے نافذ کیے(فوٹو ایس پی اے)

شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے یمن میں تقریباً چار بلین ڈالر کی لاگت سے 678 منصوبے نافذ کیے ہیں۔
کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر اپنے قیام کے بعد سے یمنی بھائیوں کو پناہ، خوراک،ہیلتھ اور تعلیم سمیت مختلف اقسام کی انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔
کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ مرکز نے اب تک دنیا کے 77 ممالک میں مختلف قسم کے  1814 امدادی منصوبے شروع کیے ہیں۔
یہ منصوبے 144 مقامی،علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے شروع کیے گئے ہیں۔  ان منصوبوں پر 5.5  بلین ڈالر کی رقم خرچ کی گئی ہے۔
کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جن ممالک نے اس مرکز کے منصوبوں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا ان میں یمن شامل ہے جہاں 3.9 بلین ڈالرکے منصوبے شروع کیے گئے۔
اس کے علاوہ فلسطین میں 368 ملین ڈالر، شام میں 322 ملین ڈالر اور صومالیہ میں 209 ملین ڈالر کے منصوبے شامل ہیں۔

شیئر: