سکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈز میں عرب ڈیزائنر کے ملبوسات مقبول
سکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈز میں عرب ڈیزائنر کے ملبوسات مقبول
پیر 28 فروری 2022 17:27
امریکی اداکارہ جنینا گیوانکر کا لباس لبنانی ڈیزائنر جورج شقرا کا تھا۔ (فوٹو: گیٹی ایمجز)
فلم اور ٹی وی کے اداکاروں کو دیے جانے والے سکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈز کا انعقاد کیلیفورنیا کے شہر سانتا مونیکا میں ہوا جس میں ہالی وڈ کی اداکارئیں خوبصورت اور دلکش ملبوسات میں نظر آئیں۔
عرب نیوز کے مطابق 28 ویں سکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈز (ساگ) میں شرکت کرنے والی کئی اداکاراؤں نے عرب ڈیزائنرز کے ملبوسات زیب تن کیے تھے۔
امریکی ٹیلی ویژن ڈرامہ ’دی نینی‘ کی اداکارہ فران دریچر نے سیاہ رنگ کا گاؤن پہنا تھا۔ یہ گاؤن لبنانی ڈیزائنر ریم ایکرا نے ڈیزائن کیا۔ اس پر سلور کڑھائی ہوئی تھی۔