عرب اتحاد برائے یمن نے چوبیس گھنٹے کے دوران مارب اورحجہ میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 25 ٹارگٹڈ آپریشن کیے ہیں۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد نے مبنگل کو بیان میں کہا کہ’ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 14 فوجی گاڑیاں تباہ جبکہ حوثیوں کی ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں‘۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے گزشتہ روز یمن میں حوثی باغیوں پر ہتھیاروں کی پابندی عائد کی تھی۔
متحدہ عرب امارات کی تجویز پر اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے حوثی باغیوں پر ہتھیاروں کی پابندی لگائی ہے۔