اس منفرد قسم کی بہت بڑی پرفیوم نمائش کا آغاز 26 فروری سے ہو چکا ہے جو ریاض سیزن میں شامل کئے گئے مختلف ایونٹس میں خصوصی حیثیت کی حامل ہے۔
سعودی خاتون نوف الناصر نے گذشتہ روز اپنے اہل خانہ کے ساتھ اس نمائش کا دورہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں آنے کا تجربہ مجموعی طور پر بہت اچھا رہا، ہم نے بہت سی جگہوں سے پرفیوم خریدے ہیں اور یہاں پر متعارف کرائی گئی مختلف اقسام نے ہمیں خصوصی طور پر متوجہ کیا ہے۔
نوف الناصر نے بتایا ہے کہ ہمیں ایک ہی مقام پر اتنے برانڈز کو یکجا دیکھنا کا خوشگوار تجربہ ہے اور یہی چیز ہمیں یہاں آنے کا جانب کی ترغیب دیتی ہے۔
پرفیوم کی اس نمائش میں شرکت کرنے والے دیگر زائرین کا کہنا تھا کہ یہاں پر موجود علاقائی عطر اور عود کی وسیع اقسام نے ہمیں خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔
پرفیوم ایگزیبیشن کے اسٹریٹجک پارٹنرز میں سے ایک آن لائن کامرس برانڈ بوتیقات بھی یہاں موجودہے جس نے عرب سوشل میڈیا والوں اور ان کے سپانسر شدہ پرفیوم کے لیے نمائش کا ایک حصہ وقف کر رکھا ہے۔
اس 40 ہزار مربع میٹر کے نمائش ہال میں انتہائی معروف برانڈ بھی یہاں آنے والوں کا استقبال کر رہے ہیں اور انہیں اپنی جانب متوجہ کر رہے ہیں۔
نمائش میں آنے والے ہر ایک سٹال سے خوشبیات اور عطریات سے معطر ہونے کے علاوہ خصوصی پروموشنز سے بھی فائدہ اٹھا رہے ہیں۔