Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اندرون مملکت نومولود کے ساتھ فضائی سفرکے لیے ضروری کیا ؟

اصلی پیدائشی سرٹیفکیٹ ایئرپورٹ پرپیش کرنا ضروری ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عربین ایئرلائن’السعودیہ‘ کا کہنا ہے کہ شیرخواربچوں کے ساتھ اندرون مملکت فضائی سفرکرنے والے مسافروں کوچاہئے کہ وہ مقررہ ضوابط کا خیال رکھتے ہوئےبرتھ سرٹیفکیٹ  ہمراہ رکھیں۔
اخبار 24 کے مطابق السعودیہ ایئرکی جانب سے نومولود و شیرخواربچوں کے ساتھ سفرکرنے کے لیے لازمی ہے کہ والدین ان کا پیدائشی سرٹیفکیٹ یا ابتدائی اطلاعاتی سرٹیفکیٹ بکنگ کاونٹرپرپیش کریں۔
ایئرلائن کا مزید کہنا تھا کہ وہ افراد جو اپنے نومولود بچوں کے ساتھ سفرکرتے ہیں ان کےلیے لازمی ہے کہ بکنگ کے وقت بچوں کی تمام دکارمعلومات کا اندراج کرائیں علاوہ ازیں ایئرپورٹ پراصلی پیدائشی سرٹیفکیٹ پیش کریں۔
پیدائشی سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی صورت میں ابتدائی سرٹفکیٹ جسے عربی میں ’تبلیغ ولادہ‘ کہا جاتا ہے کی اصل بکنگ کاونٹرپرپیش کریں۔
واضح رہے سعودی عرب میں پیدا ہونے والے بچوں کا برتھ سرٹیفکیٹ ایک برس بعد اس وقت جاری کیاجاتا ہے جب انہیں پولیو ودیگر مقررہ ویکسین کا کورس مکمل کرالیا جاتا ہے۔
عارضی سرٹیفکیٹ ’تبلیغ ولادہ‘ پیدائش کے فوری بعد جاری کیا جاتا ہے۔ عارضی سرٹیفکیٹ کی مدت ایک برس ہوتی ہے جسے بعد میں مستقل پیدائشی سرٹیفکیٹ سے تبدیل کیاجاتاہے۔
 

شیئر: