ہوائی فائرنگ اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان پکڑے گئے
ہوائی فائرنگ اور اس کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب کے حائل ریجن میں پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے اور اس کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے دو شہریوں کو گرفتارکیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق حائل پولیس کے ترجمان نے کہا کہ ملزمان کو قانونی کارروائی مکمل کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں جدہ پولیس نے دو تجارتی مراکز اور ایک گاڑی کا سامان چوری کرنے والے تین افراد کو حراست میں لیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ملزمان میں دو کا تعلق چاڈ اور ایک کا سعودی عرب سے ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ تینوں کو ملزمان کوحراست میں لے کر قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔