سعودی عرب میں سوشل میڈیا پرمملکت کے معروف شہر الزلفی کی ایک جھیل کی تصویر وائرل ہو گئی ہے جو ’سیون‘ (7) سے مشابہ ہے۔ یہ تصویر عمانی فوٹو گرافر ھیثم الشنفری نے بنائی ہے۔
العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے عمانی فوٹو گرافر نے کہا کہ ’سعودی عرب قدرتی حسن سے مالا مال ہے۔ یہاں بلند و بالا پہاڑ، پرکشش میدانی علاقے، پہاڑی ڈھلوان دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔
![](/sites/default/files/pictures/March/21/2022/4_zulfi_3.jpg)
الشنفری نے بتایا کہ وہ فوٹو گرافی کی غرض سے چار سے پانچ بار سعودی عرب آ چکے ہیں۔ انہوں نے ایک بار دمام کا سفر کیا تھا، جہاں پرندوں کی خوبصورت فوٹو گرافی کا موقع ملا تھا۔ وہ اپنے رفیق کار فیصل الھجول کے ہمراہ مملکت کے مختلف مقامات کی فوٹو گرافی کرکے سپیشل البم جاری کر چکے ہیں۔
![](/sites/default/files/pictures/March/21/2022/4_zulfi_2.jpg)