Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت 6 ریجن گرد و غبار کی زد میں

’سوشل میڈیا صارفین نے گرد و غبار کے طوفان کی متعدد ویڈیو شیئر کی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت ملک کے 6 ریجن آج بھی گرد و غبار کی زد میں ہوں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ ریجن کی الخرمہ، المویہ، تربہ اور رنیہ کمشنری میں آج ہفتے کو دوپہر تک گرد ہوگی‘۔
مدینہ منورہ کے حوالے سے محکمے نے کہا ہے کہ ’مدینہ منورہ شہر کے علاوہ الحناکیہ، المہد، الیتمہ اور وادی فرع میں بھی یہی کیفیت ہے‘۔
’اسی طرح ریاض کی متعدد کمشنریوں کے علاوہ مشرقی ریجن، حائل اور قصیم میں بھی گرد و غبار کا طوفان ہوگا جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا‘۔
دوسری طرف کل جمعہ کو حوطۃ بنی تمیم میں گرد و غبار کا زبردست طوفان تھا جس کی وجہ ہے سے دن میں رات کا سماں ہوگیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے شہر پر گرد وغبار کے طوفان کی متعدد ویڈیو شیئر کی ہیں جو وائرل ہوئی ہیں۔

شیئر: