افغانستان میں حقانی نیٹ ورک کے سربراہ سراج الدین حقانی پہلی بار منظر عام پر آئے ہیں، اس سے قبل وہ میڈیا کے سامنے نہیں آئے تھے۔
سنیچر کو افغان میڈیا اور طالبان رہنماؤں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سراج الدین حقانی کی تصاویر شیئر کیں۔
یہ تصاویر کابل میں محکمہ پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران لی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
-
افغان طالبان کے امیر ہیبت اللہ اخونزادہ کہاں ہیں؟Node ID: 595201
-
افغان طالبان کی عبوری حکومت کے سربراہ اور اہم وزرا کون ہیں؟Node ID: 598066
-
ہم دنیا کے ساتھ ایک ہی جگہ بیٹھے ہیں: افغان طالبانNode ID: 638296
کابل میں افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے محکمہ پولیس کی ایک تقریب میں شرکت کی۔‘
کابل میں افغان طالبان کے ایک ترجمان احمد اللہ واثق نے کہا کہ ’پہلی مرتبہ سراج الدین حقانی منظر عام پر آئے ہیں۔‘
اس سے قبل حقانی نیٹ ورک کے سربراہ سراج الدین حقانی کابل میں مختلف تقاریب میں شرکت کرتے رہے ہیں تاہم وہ میڈیا کے سامنے نہیں آتے تھے۔
امریکہ نے سراج الدین حقانی کو ’انتہائی مطلوب‘ افراد کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ امریکی حکام نے ان کی ایک تصویر جاری کی تھی جس میں ان کا چہرہ واضح نظر نہیں آ رہا تھا۔
د اسلامي امارت د کورنیو چارو محترم وزیر خلیفه صاحب سراج الدین حقاني حفظه الله د د ملي پولیسو د فراغت مراسم پرانستل. pic.twitter.com/JDQahcrQZQ
— Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) March 5, 2022