سعودی عرب میں محکمہ انسداد منشیات نے تبوک میں ایک سعودی شہری کو گرفتار کرکے 22 ہزار نشہ آور گولیاں برآمد کی ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایس پی اے کے مطابق محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان نے بتایا کہ’ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کو نشہ آور اشیا کی سمگلنگ اور کاروبار کے حوالے سے اطلاع ملی تھی‘۔
’محکمے کے اہلکاروں نے تبوک ریجن میں مشکوک سعودی شہری کی تلاشی لی تو اس کے قبضے سے 22 ہزار نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں‘۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ’مقامی شہری کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا‘۔