Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور انڈونیشیا میں دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

متعدد علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر بھی بات چیت کی گئی ہے( فوٹو اے ایس پی)
سعودی عرب کےنائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع  نے ملاقات کی ہے۔
 دفاعی و عسکری شعبوں میں سعودی عرب اور انڈونیشیا کے درمیان تعاون اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان نے ٹوئٹر پر کہا کہ ’ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر میں نے انڈونیشیا کے وزیر دفاع سے ملاقات کی ہے‘۔
’ملاقات میں دفاعی و عسکری شعبوں میں دوست ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے کے طریقوں اور انہیں مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا‘۔ 
نائب وزیر دفاع کا کہنا تھا’ انڈونیشی عہدیدار کے ساتھ باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر بھی بات چیت کی ہے‘۔ 

شیئر: