Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دفاعی شعبے کو 50 فیصد تک مقامی بنانے کا ہدف

ملٹری انڈسٹریز نے گزشتہ سال 10 بلین ڈالر کا کاروبار اور معاہدے کیے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عریبین ملٹری انڈسٹریز (سیمی) کے چیئرمین احمد الخطیب کے مطابق سعودی عرب کی ملٹری انڈسٹریز نے گزشتہ سال 10 بلین ڈالر سے زیادہ کا کاروبار اور معاہدے کیے اوراس سال پہلے ہی مزید 6 بلین ڈالر کا کاروبار کیا ہے۔
احمد الخطیب جو مملکت کے وزیر برائے سیاحت بھی ہیں نے وژن 2030 کے ہدف کے بارے میں بتایا کہ 2030 کی مقررہ تاریخ سے پہلے دفاعی شعبے کو 50 فیصد تک مقامی بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت مقامی دفاع کے 20 فیصد پر ہے اوراس کا مقصد اگلے آٹھ برسوں میں 50 فیصد تک پہنچنے کا ہے۔
الخطیب کے مطابق سعودی عرب کے پاس دفاعی شعبے میں اپنے مشن کو حاصل کرنے کے لیے تمام وسائل، سہولتوں اور سرمایہ موجود ہے اور اس کی تکمیل کے لیے جو کچھ درکار ہے وہ ایک مناسب منصوبہ ہے۔
سعودی عریبین ملٹری انڈسٹریز کے چیئرمین نے مزید کہا کہ سیاحت کی وزارت شراکت داروں کے لیے ایک پلیٹ فارم بنا کراپنا کردارادا کر رہی ہے تاکہ وہ سکیورٹی اور دفاع کو بہتر بنانے کے لیے اپنی جدید ترین ٹیکنالوجی کا اشتراک کریں۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے مکمل ملکیتی ادارے سعودی ملٹری انڈسٹریز کا مقصد سعودی وژن 2030 کے تحت مملکت کی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانا اور فوجی صنعت کو مقامی بنانا ہے۔

شیئر: