Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد: فائرنگ کے واقعے میں خاتون سمیت چار افراد ہلاک، ایک زخمی

فائرنگ کا واقعہ جی سکس میں ایک زچہ بچہ سنٹر میں پیش آیا ہے۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس ون میں فائرنگ کے واقعے میں خاتون سمیت چار افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ آبپارہ کی حدود میں واقع ایک زچہ بچہ سنٹر میں منگل کی صبح کو ملزم رحیم نے پہلے اپنی بیوی اور وہاں موجود ایک سٹاف ممبر پر فائرنگ کی جن میں دونوں کی موت واقع ہو گئی۔
ملزم کی اہلیہ اسی زچہ بچہ سنٹر میں نرس کے طور پر کام کرتی تھیں۔
ملزم نے گھر جا کر اپنے سسر اور سالے پر بھی فائرنگ کر کے انہیں ہلاک کر دیا۔ 
ہلاک ہونے والوں کی شناخت شعیب عزیز، راحیلہ بانو، عزیز الرحمان اور نعیم اختر کے نام سے ہوئی ہیں۔
اس واقعے کے دوران ایک محلے دار نے ملزم پر بھی فائر کر دیا جس سے وہ زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو ناچاقی کی وجہ سے پیش آیا ہے۔
پولیس نے واقعے میں ملوث دونوں ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے سینئر افسران جائے وقوعہ پر موجود ہیں جہاں واقعے کے متعلق مزید تفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے۔

شیئر: