قصر یمامہ پہنچنے پر مصری صدر کا سرکاری استقبال کیا گیا( فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے منگل کو ریاض کے قصر یمامہ میں مصری صدرعبدالفتاح السیسی نے ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر ولی عہد، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بھی موجود تھے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے مصری صدر کا خیر مقدم کیا۔
مصری صدر عبدالفتاح السیسی قصر یمامہ پہنچے تو ان سرکاری استقبال کیا گیا۔ دونوں برادر ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔
مصری صدر کا سرکاری استقبال کیا گیا۔ دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے( فوٹو ایس پی اے)
شاہ سلمان بن عبدالعرزیز مصری صدر کواستقبالیہ ہال لے گئے۔ انہوں نے صدر عبدالفتاح السیسی کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ دیا جس میں شاہی خاندان کے افراد، وزرا، اعلی عہدیدار اور مصری وفد کے ارکان شریک ہوئے۔
علاوہ ازیں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ریاض کے قصر یمامہ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے ملاقات کی ہے۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے مصری صدر کو ان کے دوسرے گھر مملکت میں خوش آمدید کہا۔
ولی عہد نے مصری صدر کو ان کے دوسرے گھر میں خوش آمدید کہا( فوٹو ایس پی اے)
ملاقات میں مصر اور سعودی عرب کے دوطرفہ برادرانہ گہرے تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے کے امکانات نیزعلاقائی و بین الاقوامی حالات اوراس حوالے سے کی جانے والی کوششوں اور باہمی دلچسپی کے متعدد امور کا جائزہ لیا گیا ہے۔
اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر مملکت و رکن کابینہ و مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر مساعد العیبان، وزیر مملکت و رکن کابینہ ڈاکٹر عصام بن سعد، سربراہ محکمہ خفیہ خالد الحمیدان، مصر میں متعین سعودی سفیر اسامہ نقلی اور مصری وزیر خارجہ سامح شکری اور سربراہ محکمہ خفیہ عباس کامل اور سربراہ ایوان صدارت میجر جنرل احمد علی اور مملکت میں متعین مصری سفیر احمد فاروق بھی موجود تھے۔