Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پولینڈ سے پاکستانی شہریوں کو لے کر پی آئی اے کا طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا

اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے والے طلبہ اور شہریوں نے وطن واپسی پر خوشی کا اظہار کیا (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پولینڈ سے خصوصی پرواز پاکستانی طلبہ کو لے کر بدھ کی صبح اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی۔
پی آئی اے کی خصوصی پرواز پولینڈ سے 230 سے زائد پاکستانی طلبہ اور دیگر شہریوں کو لے کر وطن واپس پہنچی۔
اسلام آباد کے ایئرپورٹ پر سیکریٹری خارجہ سہیل محمود، پاکستان میں پولینڈ کے سفیر اور دیگر متعلقہ حکام نے یوکرین سے آنے والے مسافروں کا استقبال کیا۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے والے طلبہ اور شہریوں نے وطن واپسی پر خوشی کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’وہ جنگ کے دوران تین سے چار روز کا سفر کر کے یوکرین سے پولینڈ پہنچے جہاں پاکستانی سفارت خانے ان کا خیال رکھا گیا اور انہیں رہائش بھی فراہم کی گئی۔‘
واضح رہے کہ 24 فروری کو روس کے حملے کے بعد یوکرین میں موجود پاکستانی طلبہ اور شہری جنگ زدہ علاقے میں پھنس گئے تھے۔
یوکرین میں پاکستانی سفارت خانے نے ان شہریوں کو قریبی ملک پولینڈ پہنچنے کی ہدایت کی تھی۔
یوکرین کے جنگ زدہ علاقے سے پاکستانی طلبہ اور شہریوں کو نکالنے کے لیے پی آئی اے نے فضائی آپریشن شروع کررکھا ہے۔

شیئر: