Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 سعودی عرب او پی سی ڈبلیو کی ایگزیکٹیو کونسل کا چیئرمین منتخب 

مملکت کے مستقل مندوب ایگزیکٹیو کونسل کی سربراہی کریں گے( فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کو کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی نگراں تنظیم ( او پی سی ڈبلیو) کی ایگزیکٹیو کونسل کا 2022 سے 2023 تک چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ہالینڈ میں متعین سعودی سفیر زیاد العطیہ جو او پی سی ڈبلیو کے یہاں مملکت کے مستقل مندوب بھی ہیں، ایگزیکٹیو کونسل کی سربراہی کریں گے۔
او پی سی ڈبلیو کی ایگزیکٹیو کونسل کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق کنونشن کے موثر نفاذ کی ذمہ دار ہے۔ علاوہ ازیں او پی سی ڈبلیو کے ٹیکنیکل سیکریٹریٹ کی سرگرمیوں کی نگرانی بھی کرتی ہے۔ یہی کونسل کے بجٹ کے فیصلے بھی لیتی ہے۔ 
یاد رہے کہ سعودی عرب او پی سی ڈبلیو کے بانی ممالک میں سے ایک ہے اور 1997 میں تنظیم کے قیام کے بعد سے اب تک اس کی ایگزیکٹیو کونسل کا منتخب ممبرہے۔ 
کونسل کے چیئر مین کی حیثیت سے سعودی عرب کا انتخاب بین الاقوامی تنظیموں میں اس کی مسلسل کامیابیوں کے باعث عمل میں آیا ہے۔

 

شیئر: