Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں تیل اور گیس کے کتنے ذخائر موجود ہیں؟

امریکہ نے روسی گیس اور کوئلے کی درآمدات پر پابندی لگائی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی
امریکہ کی جانب سے روسی آئل، گیس اور کوئلے کی درآمدات پر پابندی لگا دی گئی ہے جبکہ برطانیہ اور دیگر یورپین یونین ممالک نے بھی روس سے نکلنے والے تیل اور گیس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔
برطانیہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وہ اس سال کے آخر تک روسی تیل پر انحصار کم کر دے گا اور اس کے متبادل کی تلاش جاری ہے۔
اس سے سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ دنیا روسی آئل اور گیس پر اتنا انحصار کیوں کرتی ہے اور دنیا کے کس ملک میں آئل اور گیس کے کتنے ذخائر موجود ہیں؟
برطانوی آئل جائنٹ ’بی پی‘ کے مطابق روس میں 107.8 ہزار ملین بیرل تیل اور 37.4 کھرب کیوبک میٹر گیس کے ذخائر موجود ہیں۔
’بی پی‘ کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ تیل وینزویلا میں موجود ہے۔ ایک اندازے کے مطابق وینزویلا میں اس وقت 303.8 ہزار ملین بیرل تیل موجود ہے۔ جبکہ سعودی عرب میں 297.5 ہزار ملین بیرل تیل کے ذخائر موجود ہیں۔
کینیڈا میں 168.1، ایران میں 157.8، کویت میں 101.5، متحدہ عرب امارات میں 97.8، امریکہ میں 68.8، عراق میں 145 اور لیبیا میں 48.4 ہزار ملین بیرل تیل کے ذخائر موجود ہیں۔
جبکہ دنیا کے دوسرے حصوں میں 235.7 ہزار ملین بیرل تیل کے ذخائر موجود ہیں۔
گیس کے ذخائر
’بی پی‘ کے مطابق روس میں اس وقت 37.4 کھرب کیوبک میٹر گیس کے ذخائر موجود ہیں، جبکہ ایران میں 32.1 کھرب کیوبک میٹر گیس کے ذخائر موجود ہیں۔
قطر میں 24.7، وینزویلا میں 6.3، سعودی عرب میں 6، متحدہ عرب امارات میں 5.9، نائجیریا میں 5.5، ترکمانستان میں 13.6، امریکہ میں 12.6 اور چین میں 8.4 کھرب کیوبک میٹرز گیس کے ذخائر موجود ہیں۔

روس میں اس وقت 37.4 کھرب کیوبک میٹر گیس کے ذخائر موجود ہیں۔

’بی پی‘ کے مطابق دنیا کے دیگر حصوں میں 35.7 کھرب کیوبک میٹرز گیس کے ذخائر موجود ہیں۔

شیئر: