Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن میں شامی یتیم بچوں کی کفالت کےلیے سعودی پروجیکٹ

سعودی ایوان شاہی کے مشیر اور شاہ سلمان امدادی مرکز کے نگران اعلی ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ نے اردن میں یتیم شامی بچوں کی کفالت کے منصوبے کا افتتاح کیا ہے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق شامی یتیموں کی کفالت کا منصوبہ اردن کی کمشنری اربد میں شروع کیا گیا ہے۔
افتتاح کے موقع پروہاں موجود یتیم بچوں میں سکول بیگز، تحائف کے علاوہ دیگر اشیا بھی تقسیم کی گئیں۔ علاوہ ازیں 22 معذورشامی افراد کو مرکز کی جانب سے الیکٹرانک ویل چیئرز بھی دی گئی ہیں۔ 

شاہ سلمان مرکز برائے امداد مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا(فوٹو ایس پی اے)

شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے اردن کی اربد کمشنری میں شروع کیے جانے والے یتیموں کی کفالت کے منصوبے کے تحت 56 خاندانوں کوایک برس کے لیے کفالت کی جائے گی جن میں 40 شامی اور 16 اردنی خاندان شامل ہیں جن کی مجموعی تعداد 191 افراد پرمشتمل ہے۔ یتیم اور بیوائیں شامل ہیں۔ 
یاد رہے کہ شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ مرکز نے اب تک دنیا کے 77 ممالک میں مختلف قسم کے  1814 امدادی منصوبے شروع کیے ہیں۔
یہ منصوبے 144 مقامی،علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے شروع کیے گئے ہیں۔ ان منصوبوں پر 5.5  بلین ڈالر کی رقم خرچ کی گئی ہے۔

شیئر: