مکہ میں تجرباتی بس سروس کے دوسرے مرحلے کا آغاز
رائل کمیشن پروجیکٹ پلان اپنی نگرانی میں مکمل کرائے گا( فوٹو الیوم)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ رائل کمیشن نے منگل کومسجد الحرام کے اطراف علاقے، حرمین ایکسپریس ٹرین سٹیشن اور ام القری یونیورسٹی کو جوڑنے والے 6، 7 اور 12 روٹس پر منگل کو بس سروس کا آغاز کیا ہے۔
یہ مفت تجرباتی بس سروس کا دوسرا مرحلہ ہے۔ نئی بس سروس البحیرات کے علاقے کو بھی روٹ میں شامل کرے گی۔
نئے روٹس پر بس سروس سے مکہ مکرمہ کے شہریوں اور زائرین کو فائدہ ہوگا۔
رائل کمیشن مکہ بس سروس پروجیکٹ پلان اپنی نگرانی میں مکمل کرائے گا۔ یہ 2022 کے دوران منصوبہ مکمل ہو گا۔ زائرین کی سہولت کے لیے سعودی وژن 2030 کے منصوبوں میں سے ایک ہے۔
منصوبے کے تحت سینٹرل بس سٹینڈز کا نیا انفرسٹریکچر تیار ہوگا۔ پیدل چلنے والوں کے لیے پل اور گزر گاہیں بنیں گی۔ مکہ مکرمہ شہر میں سمارٹ ٹرانسپورٹ سسٹم قائم کیا جارہا ہے۔
رائل کمیشن کے ماتحت مکہ مکرمہ بس سروس کے ترجمان ڈاکٹر ریان الحازمی نے بتایا کہ منصوبہ مکمل ہونے پر روزانہ تقریبا 22 گھنٹے کی سروس مہیا ہوگی۔ موجودہ روٹس رمضان اور حج موسم میں موثر ہوں گے۔