Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصباح کو بورڈ میں لیا جا سکتا ہے ، شہریار

لاہور...پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ نجم سیٹھی بورڈ کے چیئرمین کی ذمہ داریاں سنبھالتے ہیں تو یہ پاکستان کی کرکٹ کے لئے خوش آئند ہوگا۔ مصباح الحق نے اپنے کردار سے ثابت کیا ہے کہ وہ ذمہ دار شخص ہیں۔ مستقبل میں بورڈ کے لئے ان کی خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ بورڈ میں توازن بر قرار ہے۔ مشاورت سب سے کرتا ہوں لیکن فیصلہ وہ کرتا ہوں جو کرکٹ کی بہتری میں ہوتا ہے۔ ایک انٹر ویو میں شہریار خان نے کہا کہ یہ طے ہے کہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ محمد عرفان کو سزا سنائی جا چکی باقی کھلاڑیوں کا معاملہ ٹربیونل میں ہے جس پر کوئی رائے نہیں دے سکتا۔ناصر جمشید کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بورڈ اقدامات کر رہا ہے۔ ناصر جمشید کے خلاف برطانوی پولیس بھی اپنا کام کر رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اظہرعلی پرانی طرز کی کرکٹ کھیلتے ہیں اس لئے انہیں کپتانی سے ہٹایاگیا ہیڈ کوچ کا کہنا تھاکہ اب ہمیں کامیابی حاصل کرنے کےلئے نئی طرز کی کرکٹ کھیلنی ہے ۔

 

شیئر: