Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے متاثرین اور اموات میں نمایاں کمی

پچھلے چوبیس گھنٹے میں 318 نئے مریض سامنے آئے ہیں(فوٹو وام)
متحدہ عرب امارات کی حکومت نے بدھ کو کورونا وبا کی تازہ صورتحال سے کہا ہے کہ’ کورونا وائرس سے متاثرین اور اس سے اموات کی تعداد میں نمایاں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے‘۔ 
الامارات الیوم کے مطابق قومی ادارے کے ترجمان طاہر العامری نے کہا کہ ’کورونا وائرس سے متاثرین اور اموات میں جو غیرمعمولی کمی ہورہی ہے اس کا سہرا قیادت کی سوچ اور حکمت عملی کے سر جاتا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ’ ریاست کے تمام اداروں نے مل کر وبا کو قابو کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے۔ کورونا وبا سے نمٹنے کا نظام کامیاب رہا ہے‘۔
علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز میں  کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹے میں 318 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ 
وزارت صحت کے مطابق بدھ 16 مارچ کو گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 3 لاکھ 73 ہزار822 ٹیسٹ کیے گئے۔
امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے ’وام‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ نئے کیسز کے بعد متاثرین کی کل تعداد 8 لاکھ 86 ہزار301 تک پہنچ گئی ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  ایک ہزار73 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر8 لاکھ 54 ہزار326 ہوگئی ہے۔‘
’ گزشتہ ایک ہفتے میں کورونا کے زیرعلاج مریضوں میں سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، مرنے والوں کی کل تعداد دو ہزار302  ہے‘۔
علاوہ ازیں وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ویکسین کی مزید 18 ہزار881 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک 2 کروڑ 43 لاکھ 68 ہزار88 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔

شیئر: