Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی ہدایت پر یوکرینی شہریوں کے ویزوں میں توسیع

یہ فیصلہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی ہدایت پر کیا گیا ہے (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی ہدایت پر سعودی عرب نے یوکرین کے شہریوں کے ویزوں میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مملکت میں موجود یوکرینی شہریوں کے ویزوں میں بغیر فیس کے توسیع کی جا رہی ہے۔
ویزوں میں توسیع کی یہ سہولت سعودی عرب میں سیاحت یا تجارت کی غرض سے مقیم یوکرینیوں کے لیے یکساں ہوگی۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ یوکرینی شہریوں کے ویزوں میں یہ توسیع نیشنل انفارمیشن سنٹر کے تعاون سے خود کار طریقے سے ہو جائے گی، اس کے لیے پاسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے دفاتر جانے کی ضرورت نہیں ہے۔

شیئر: