کویت :انڈین خادمہ ایک برس تک گھر والوں کو ’گندگی‘ کھلاتی رہی
خادمہ نے گھروالوں سے انتقام لینے کےلیےمکروہ فعل کیا(فوٹو، ٹوئٹر)
کویت میں انڈین ملزمہ ایک برس تک گھروالوں کو کھانے میں ’گندگی‘ ملا کرکھلاتی رہی بالاخر خفیہ کیمروں نے خادمہ کا مکروہ فعل عیاں کردیا۔
العربیہ نیوز نے کویتی اخبارکے حوالے سے مزید کہا ہے کہ خادمہ جوگھروالوں سے انتقام لینے کے لیے انہیں اپنی گندگی کھلاتی تھی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
کویتی اخبار نے اپنے ذرائع کے حوالے سے واقعے کے بارے میں مزید کہا ہے کہ انڈین خادمہ نے محض اس بات پرانتقامی کارروائی کی کہ اسے جو کمرہ رہائش کےلیے دیا گیا تھا وہ دیگر گھروالوں سے الگ اور مکان کی چھت پربنا ہوا تھا۔
متاثرہ خاتون نے پولیس کو واقعے کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصہ سے تمام گھروالے کھانے کے غیرمعمولی خراب ذائقے کے حوالے سے پریشان تھے تاہم سبب کسی کو معلوم نہیں ہورہا تھا کہ کھانا اس قدر خراب کیوں ہے۔
خاتون نے مزید بتایا کہ کھانے کے خراب ہونے کا سبب معلوم کرنے کے لیے خادمہ کی عدم موجودگی میں باورچی خانے میں خفیہ کیمرے نصب کرائے گئے تاکہ حقیقت حال معلوم کی جاسکے۔
خفیہ کیمروں نے خادمہ کے مکروہ انتقام کا راز فاش کردیا۔ متاثرہ خاتون نے خفیہ کیمروں کی ریکارڈنگ پولیس تحقیقاتی ادارے کو بھی پیش کی جسے دیکھنے کے بعد بالاخر خادمہ نے اعتراف کیا کہ وہ گھروالوں کے کھانے میں ’اپنی گندگی‘ ملاتی رہی ہے۔ اعتراف جرم کرتے ہوئے خادمہ نے مزید بتایا کہ وہ یہ انتقامی طورپرگزشتہ ایک برس سے یہ فعل کررہی تھی۔
پولیس نے جرم ثابت ہونے اور خادمہ کے اعترافی بیان پراس کے خلاف مقدمہ دائر کرکے اسے ڈی پورٹ کرنے کے احکامات صادر کردیتے ہیں۔