سعودی عرب اور امریکہ کی مشترکہ فضائی مشقوں کا اختتام
سعودی عرب اور امریکہ کی مشترکہ فضائی مشقوں کا اختتام
ہفتہ 19 مارچ 2022 18:14
0 seconds of 2 minutes, 38 secondsVolume 90%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
Keyboard Shortcuts
Shortcuts Open/Close/ or ?
Play/PauseSPACE
Increase Volume↑
Decrease Volume↓
Seek Forward→
Seek Backward←
Captions On/Offc
Fullscreen/Exit Fullscreenf
Mute/Unmutem
Decrease Caption Size-
Increase Caption Size+ or =
Seek %0-9
Live
00:00
02:38
02:38
امریکہ کے ایئربیس ’نلس‘ پر ہونے والی سعودی ِ، امریکی فضائی مشقیں ’ سرخ پرچم 2022 ‘ اختتام پذیر ہوگئیں۔
مشقوں میں سعودی فائٹرپائلٹوں نے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق فضائیہ کی جنگی مشقیں حقیقی سناریو میں کی گئی جن میں سعودی فائٹر پائلٹس نے مقررہ اہداف کو درست نشانہ بنایا۔
مشقوں کا مقصد فضائیہ کے دستوں کی مہارت میں اضافہ ہے(فوٹو ایس پی اے)
اس حوالے سے مشقوں میں حصہ لینے والے رائل ایئرفورس گروپ کے کمانڈرلیفٹیننٹ کرنل طلال بن عبدالعزیز بندر نے کہا کہ اس سال کی عسکری فضائی مشقوں میں سعودی فضائیہ کے جوانوں نے اپنی مثالی کارکردگی سےاپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔
انہوں نے سعودی فضائیہ کے ماہرپائلٹوں کی مہارت کو سراہتے ہوئے مزید کہا کہ یہ کوئی حیران کن بات نہیں کیونکہ ہمارے جوان ہمہ وقت مستعد رہتے ہیں۔
سعودی فضائیہ نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے( فوٹو ایس پی اے)
کمانڈر کرنل طلال نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی جانب سے ہمیشہ وبھرپورتعاون حاصل رہتا ہے۔
واضح رہے فضائی مشقوں کا مقصد دوطرفہ تجربات کے تبادلے کے ساتھ ساتھ فضائیہ کے دستوں کی مہارت میں اضافہ ہے۔