اسلام آباد : مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ صالح آل طالب سے پاکستانی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے ملاقات کی۔ شیخ صالح آل طالب ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں۔ ملاقات کے دوران پاکستانی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے حرمین شریفین اور حجاج و معتمرین کی خدمت پر سعودی عرب کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نگرانی میں سعودی حکومت حرمین شریفین کے زائرین کی جس طرح خدمت کررہی ہے و ہ کسی سے پوشیدہ نہیں۔ سعودی حکومت حجاج اور معتمرین کو سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدام کررہی ہے۔ دیگر ممالک کے حجاج کی طرح پاکستانی حجاج کو بھی ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں