عرب اتحاد برائے یمن نے سنیچر کی شب حوثیو ں کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا۔ خمیس مشیط کی طرف بھیجے جانے والے ڈرون کو راستے میں روک کر تباہ کردیا گیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد نے بیان میں کہا کہ ڈرون صنعا ایئر پورٹ کے لانچنگ پیڈ سے بھیجا گیا تھا۔
یاد رہے کہ عرب اتحاد نے گزشتہ ہفتے بھی مملکت پر ڈرون حملو ں کی کئی کوشیشیں ناکام بنا ئی ہیں۔