Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان سے اردنی فرمانروا اور عراقی وزیراعظم کا ٹیلیفونک رابطہ 

شاہ سلمان کی مزاج پرسی کی اور صحت کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا(فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے اتوار کو اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ الثانی بن الحسین اور عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے ٹیلیفونک رابطے کیے ہیں۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اردن کے فرمانروا نے شاہ سلمان کی مزاج پرسی کی اور ان کی صحت کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا۔
شاہ سلمان نے مزاج پرسی کے لیے رابطے اور برادرانہ جذبات کے اظہار پر اردن کے فرمانروا کا شکریہ ادا کیا ہے۔ 
عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے بھی ٹیلیفون پر رابطہ کرکے شاہ سلمان کی صحت کے بارے میں اطمینان حاصل کیا ہے۔ 
یاد رہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے گزشتہ ہفتے ریاض کے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال میں طبی معائنہ کرایا تھا۔ 
 

شیئر: