Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطیف کے ریستوران میں گیس لیکج سے آتشزدگی 

آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ( فوٹو سبق) 
سعودی عرب میں القطیف کمشنری کے ایک ریستوران میں آگ لگ گئی تاہم فوری طور پر قابو پالیا گیا۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے پیر کو بیان میں کہا کہ قطیف کے علاقے سیھات میں واقع ریستوران میں گیس لیک ہونے سے آگ لگی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 

ریستوران کے ایک حصے کو نقصان پہنچا ہے(فوڈو سبق)

شہری دفاع نے بتایا کہ آگ لگنے سے ریستوران کے ایک حصے کو نقصان پہنچا ہے۔ شہری دفاع کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے آگ پر قابو پالیا۔ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

شیئر: