Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں گزشتہ ماہ آتشزدگی کے 4400 واقعات

’سلامتی کے معمولی آلات رکھنے کا اہتمام کرنا بڑے نقصانات سے بچا سکتا ہے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب کے مختلف شہروں میں گزشتہ ماہ جنوری کے دوران آتشزدگی کے 4400 واقعات ہوئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے آگ پر قابو پانے کے واقعات کے اعداد و شمار جاری کئے ہیں۔
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’گھروں کے علاوہ عمارتوں، دفاتر، تجارتی مالز اور بازاروں میں سلامتی کے ضوابط کی پابندی کرنا بہت ضروری ہے‘۔
’محکمہ شہری دفاع کی ٹیمیں رہائشیوں کی جان و مال کی حفاظت کے علاوہ املاک کے نقصان کو بچانے کے لیے کوشاں ہے‘۔
’تاہم رہائشیوں کی طرف سے ذرا سی توجہ اور سلامتی کے معمولی آلات رکھنے کا اہتمام کرنا بڑے نقصانات سے بچا سکتا ہے‘۔

شیئر: