نائب گورنر ریاض نے ایئرپورٹ پر ان کا خیر مقدم کیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سوڈانی ریاستی کونسل کے سربراہ صدر عبدالفتاح البرھان پیر کوسعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق نائب گورنر ریاض شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز، وزیر مملکت و رکن کابینہ و مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر مساعد العیبان نے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا خیر مقدم کیا۔
ریاض کے میئر شہزادہ فیصل بن عبدالعزیز بن عیاف، سوڈان میں متعین سعودی سفیر علی بن حسن جعفر، ریاض پولیس کے ڈائریکٹر فہد المطیری، مملکت میں متعین سوڈانی سفیر عادل بن بشیر اور شاہی پروٹوکول کے نمائندے بھی استقبال کے لیے موجود تھے۔