Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض ، طائف شاہراہ پرمسافربس کو حادثہ ایک ہلاک 49 زخمی

زخمیوں میں سے چار کی حالت نازک ہے(فوٹو، سبق نیوز)
ریاض ، طائف شاہراہ پرمسافربس حادثے کا شکار ہوگئی ، حادثے جس میں ایک شخص ہلاک اور 49 زخمی ہوئے۔ حادثہ جمعہ کی صبح پیش آیا۔
سبق نیوز نے طائف ریجن کے ادارہ امورصحت کے ترجمان سراج الحمیدان کے حوالے سے کہا ہےکہ حادثہ جمعہ کی صبح ریاض شاہراہ پرالعطیف کمشنری کے شمال میں پیش آیا تھا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوری طورپرامدادی یونٹس وہاں پہنچ گئے جنہوں نے حادثے کا شکار ہونے والی بس میں پھنسے زخمیوں کوطبی امداد فراہم کی۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ حادثے میں ایک شخص موقع پرہی ہلاک ہوگیا جبکہ 49 مسافروں میں سے 42 کو معمولی زخم آئےجنہیں جائے حادثہ پر ہی طبی امداد فراہم کردی گئی ، 3 افراد کو درمیانے درجے کے زخم آئے جنہیں شاہ عبدالعزیز اسپیشلسٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک ہے جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے فوری بعد شہزادہ سلطان عسکری ہسپتال پہنچا دیا گیا

شیئر: