Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کے حملے، بجلی کے ڈسٹری بیوشن سینٹر اور نیشنل واٹر کمپنی کی تنصیبات میں آگ

عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ مناسب وقت پر کارروائی کی جائے گی( فوٹو ایس پی اے)
عرب اتحاد برائے یمن نے کہا ہے کہ’ صامطہ میں بجلی کے ایک ڈسٹری بیوشن سینٹر پرحوثیوں نے پروجیکٹائل سے حملہ کیا ہے‘۔
’حملے سے بجلی کے ڈسٹری بیوشن سینٹر میں آگ لگ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’حملوں سے کئی گاڑیوں اور مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے‘۔
ظہران الجنوب میں نیشنل واٹر کمپنی کے ٹینکوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ’ہم ضبط و تحمل سے کام لے رہے ہیں جواب کا حق محفوظ رکھتے ہیں ، مناسب وقت پر کارروائی کی جائے گی‘۔

حملوں سے کئی گاڑیوں اور مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے(فوٹو ایس پی اے)

 نجران پر دو بارود بردار ڈرون حملہ آور تھے انہیں ہدف پر ہنچنے سے پہلے تباہ کردیا گیا۔
 تباہ شدہ ڈرون کے ٹکڑے گرنے سے بعض گھرو ں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
اتحاد نے کہا کہ حوثی دہشت گرد گردوں نے جمعے کو سولہ حملے کیے یمنی فریقوں کے درمیان مکالمے کو کامیاب بنانے کی خطر ضبط وتحمل سے کام لے رہے ہیں
اس سے قبل عرب اتحاد نے کہا تھا کہ سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے جمعے کو حوثیوں کے  ڈرونز اور بیسلٹک میزائل حملوں کو ناکام بنایا ہے۔ 
 بیان میں کہا گیا تھا کہ حوثیوں نے پہلا جمعے کی صبح کیا،6 بارود بردار ڈونز کو ہدف سے پہنچنے سے پہلے تباہ کردیا گیا‘۔
’جمعے کی دوپہرحوثیوں نے تین بارود بردار ڈرون بھیجے انہیں بھی ہدف پر پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیا گیا۔‘
 جازان شہر پر بیلسٹک میزائل اور نجران شہر پر بارود بردار ڈرون کو بھی ہدف پر پہنچنے سے پہلے تباہ کیا ہے۔

شیئر: