Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد نے حوثیوں کی دو بارودی کشتیوں کو تباہ کردیا

آبنائے المندب سے گزرنے والے آئل ٹینکروں پر حملے کا منصوبہ تھا( فائل فوٹو ایس پی اے)
عرب اتحاد برائے یمن نے بدھ کو حوثیوں کی بارود سے لدی دو کشتیوں کو تباہ کرکے بحیرہ احمر کے جنوب میں دشمنانہ حملے کی کوشش ناکام بنائی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ’حو ثی ملیشیا نے آبنائے المندب سے گزرنے والے آئل ٹینکروں پر حملے کے کے لیے بارودی کشتیوں کو استعمال کرنے کا منصوبہ بنارہی تھی‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ حملے کےلیے دونوں کشتیوں کو الحدیدہ گورنریٹ میں تیار کیا گیا تھا۔ حوثی ملیشیا توانائی کے اہداف اور عالمی معیشت کے مرکز پر دشمنانہ حملے بڑھا رہی ہے‘۔
عرب اتحاد نے حوثیوں کی دو بارودی کشتیوں کو تباہ کرنے اور بحیرہ احمر میں حملے کو ناکام بنائے جانے کی وڈیو بھی جاری کی ہے۔

شیئر: