Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل: جوازات دفاتر ہفتہ وار تعطیل میں بھی کام کرینگے،بریگیڈیئرالقحطانی

حائل- - - - -  محکمہ پاسپورٹ کے ریجنل ڈائریکٹر بریگیڈئر مشبب القحطانی نے کہا ہے کہ 90 روزہ مہلت سے استفادے کے لئے ہفتہ وار تعطیل میں بھی کام کیاجائے گا ۔ سبق نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے القحطانی نے مزید کہا کہ غیر قانونی طور پرمقیم غیر ملکیوں کو دی جانے والی عام معافی کے حوالے سے محکمہ پاسپورٹ ہر ممکن سہولت فراہم کر رہا ہے ۔ تارکین کی تعداد دیکھتے ہوئے انہیں سہولت پہنچانے کے لئے جوازات کی جانب سے کام کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے ۔ جمعہ اور ہفتہ کی تعطیل میں بھی اضافی عملہ کام کرے گا ۔القحطانی کا کہنا تھا کہ 90 روزہ مہم سے استفادہ کرنے والی تارکین کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے جوازات کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس مہم سے مستفیض ہو کر اپنے ملکوں کو روانہ ہو سکیں ۔ دریں اثناء حائل ریجن جوازات کے ترجمان کرنل سلیمان الخلیل نے بتایاکہ حائل ریجن میں ائیر پورٹ پر جوازات کے کاؤنٹرز پر بھی عملے کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے تاکہ بہتر طور پر تارکین کو خدمات فراہم کی جاسکیں ۔

شیئر: