Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ظھران الجنوب واٹر سٹیشن نے دوبارہ کام شروع کر دیا

متاثر ہونے والے ٹینکوں کی اصلاح و مرمت کر لی گئی( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں حوثیوں کے میزائل حملے سے متاثر ظھران الجنوب واٹر سٹیشن نے دوبارہ کام شروع کر دیا۔
حوثیوں کے حملے سے متاثر ہونے والے ٹینکوں کی اصلاح و مرمت کر لی گئی۔ 
الاخباریہ چینل نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ واٹر پلانٹ معمول کے مطابق کام کر رہا ہے اور واٹر ٹینکر سٹیشن سے پانی لے کرآجارہے ہیں۔
یاد رہے کہ جمعے کی شام  حوثیوں نے حملوں میں ظہران الجنوب میں نیشنل واٹر کمپنی کے ٹینکوں کو بھی نشانہ بنایا تھا۔
 عرب اتحاد برائے یمن کے مطابق’ صامطہ میں بجلی کے ایک ڈسٹری بیوشن سینٹر پرحوثیوں نے پروجیکٹائل سے حملہ کیا تھا‘۔
’حملے سے بجلی کے ڈسٹری بیوشن سینٹر میں آگ لگ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ‘۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ ’حملوں سے کئی گاڑیوں اور مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے‘۔

 

 

 

شیئر: