سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے سے متعلق ریفرنس کی سماعت میں چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو مخاطب کر کے کہا ہے کہ ’ہم جاننا چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ نے منحرف رکن کی نااہلی کا تعین کیوں نہیں کیا۔‘
منگل کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس عمرعطا بندیال پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت کی۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ’عدالت قانون ساز نہیں، صرف آئین کی تشریح کر سکتی ہے اور آرٹیکل 63 میں رکنیت ختم ہونے کا ذکر ہے نا اہلی کا نہیں ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
’بار کی پٹیشن اور صدارتی ریفرنس کو اکٹھا کر کے نہیں سنا جا سکتا‘Node ID: 655401
-
سیاسی بیانات سے عدالت پر اثرانداز ہونے کی کوشش نہ کریں: چیف جسٹسNode ID: 656636