سعودی امدادی ایجنسی کے تحت یمنی ھسپتال میں رضاکارانہ آپریشن
سعودی امدادی ایجنسی کے تحت یمنی ھسپتال میں رضاکارانہ آپریشن
بدھ 30 مارچ 2022 17:57
حضرموت کے ھسپتال میں رضاکارانہ آپریشن پروجیکٹ مکمل کیا ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے یمنی صوبے حضرموت کے سیئون جنرل ھسپتال میں رضاکارانہ آپریشن پروجیکٹ مکمل کیا ہے۔
سعودی امدادی ایجنسی نے 19 سے 25 مارچ تک ھسپتال میں جلدی امراض، آتشزدگی اور پلاسٹک سرجری کے حوالے سے رضاکارانہ پروگرام کا انعقاد کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز کے ماتحت رضاکار طبی عملے نے 19 تا 25 مارچ جلدی امراض کی ڈسپنسری میں 195مریضوں، پلاسٹک سرجری ڈسپنسری میں111 افراد اور آگ سے جھلسے ہوئے 76 افراد کے معائنے اورآپریشن کیے ہیں۔
کوسوو میں گیارہ ٹن سے زیادہ رمضان فوڈ باسکٹ تقسیم کی گئی ہیں ( فوٹو ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز یمن کے مختلف صوبوں میں یمنی بھائیوں کو طبی خدمات فراہم کررہا ہے۔ رضاکارانہ پروگرام اسی کا ایک حصہ تھا۔
شاہ سلمان مرکز نے صومالیہ کے جوبوین ڈسٹرکٹ میں تین ہزار سے زیادہ فوڈ باسکٹ تقسیم کی ہیں جن سے 18 ہزار بے گھراورخشک سالی سے متاثرہ افراد کو فائدہ پہنچا ہے۔
مرکز نے کوسوو کےعلاقے بودوجیفا میں بھی گیارہ ٹن سے زیادہ رمضان فوڈ باسکٹ تقسیم کی ہیں جس سے 200 خاندانوں کو فائدہ پہنچا ہے۔