Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرپشن کے الزام میں 258 افراد سے تفتیش، 127 گرفتار

’مذکورہ مہینے میں ادارے کے اہلکاروں نے 5279 تفتیشی دورے کئے ہیں‘ (فوٹو: سبق)
 ادارہ انسداد کرپشن نے کہا ہے کہ ماہ شعبان کے دوران کرپشن کے الزام میں 258 افراد سے تفتیش کی گئی ہے جبکہ 127 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ مہینے میں ادارے کے اہلکاروں نے 5279 تفتیشی دورے کئے ہیں‘۔
ادارہ انسداد کرپشن نے کہا ہے کہ ’جن لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے ان کا تعلق وزارت دفاع، وزارت داخلہ، وزارت نیشنل گارڈ، وزارت صحت، وزارت انصاف اور وزارت تعلیم سے ہے‘۔
ادارے نے بتایا ہے کہ ’زیر حراست افراد پر رشوت، منصب کا ذاتی استعمال، منی لانڈرنگ اور جعلسازی کے الزامات ہیں‘۔
 

شیئر: