Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد میں خاتون نے اپنے تین کمسن بچے قتل کر دیے

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے بچوں کی لاشیں پمز ہسپتال منتقل کردی گئی۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے میں جمعرات کو شوہر اور بیوی کے درمیان گھریلو جھگڑے کے بعد خاتون نے اپنے تین بچوں کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا۔ 
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق خاتون نے بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی چھری مار کر خودکشی کی کوشش کی لیکن وہ اس میں کامیاب نہ ہو سکی اورخود زخمی ہو گئی۔ 
ماں کے ہاتھوں قتل ہونے والوں میں دو بہنیں اور ایک بھائی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق مقتولین میں سات سالہ آیان، چار سالہ مسکان اور تین سالہ نور شامل ہیں۔ 
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے بچوں کی لاشیں پمز ہسپتال منتقل کردی گئی۔ جبکہ ہسپتال میں زخمی خاتون کا علاج ہورہا ہے۔
 

شیئر: