فٹ بال ورلڈ کپ، سعودی عرب گروپ سی میں ارجنٹینا، میکسیکو اور پولینڈ کے ساتھ
فٹ بال ورلڈ کپ، سعودی عرب گروپ سی میں ارجنٹینا، میکسیکو اور پولینڈ کے ساتھ
ہفتہ 2 اپریل 2022 22:47
سعودی ٹیم 22 نومبر کو ارجنٹینا کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی(فوٹو عرب نیوز)
قطر میں رواں برس نومبر میں کھیلے جانے والے فٹ بال ورلڈ کپ کے ڈرازمیں سعودی عرب کو گروپ سی میں ارجنٹینا، میکسیکو اور پولینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم کے مینیجر ہرورینارڈ کی ٹیم 22 نومبر کو ارجنٹینا کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔
سعودی عرب اپنا دوسرا میچ 26 نومبر کو پولینڈ جبکہ تیسرا میچ 30 نومبر کو میکسیکو کے خلاف کھیلے گی۔
میزبان قطر21 نومبرکوایکواڈور کے خلاف ٹورنامنٹ کا آغاز کرے گا۔ اس گروپ میں نیدرلینڈزاورحال ہی میں افریقی چیمپئن سینیگال شامل ہیں۔
تیونس اور مراکش دونوں سخت گروپوں میں ہیں۔ سابقہ عالمی چیمپیئن فرانس، ڈنمارک کے ساتھ اور پیرو اورمتحدہ عرب امارات یا آسٹریلیا کے درمیان پلے آف کے فاتحین کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
مراکش بیلجیئم اور کروشیا کے ساتھ ساتھ ان فارم کینیڈا سے بھی کھیلے گا جو 1986 کے بعد اپنا دوسرا ورلڈ کپ میں کھیل رہا ہے۔
ایران دونوں ممالک کے درمیان ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم ایران کے خلاف میدان میں اترے گی۔
چار ٹیموں پر مشتمل آٹھ گروپس میں سب سے زیادہ دلچسپ گروپ بی ہے جس میں انگلینڈ، امریکہ اور ایران شامل ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم ایران کے خلاف میدان میں اترے گی۔
انگلینڈ اور امریکہ اپنے دوسرے میچ میں آمنے سامنے ہوں گے۔ دونوں ٹیموں نے جنوبی افریقہ میں 2010 کے ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ کھیلا تھا جو 1-1 سے ڈرا ہوا تھا۔
امریکہ اور ایران اس سے قبل 1998 کے ورلڈ کپ میں آمنےسامنے ہوئے تھے اوراس میچ میں ایران نے امریکہ کو 2-1 سے شکست دی تھی۔
گروپ بی میں یوکرین شامل ہو سکتا ہے جس کا سکاٹ لینڈ کے خلاف کوالیفائنگ پلے آف روسی حملے کی وجہ سے جون تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اس میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں جگہ کے لیے ویلز سے کھیلے گی۔ ہر میچ کا کِک آف ٹائمز کا فیصلہ اس مہینے کیا جائے گا تاکہ فیفا میچوں کو پرائم براڈکاسٹ سلاٹس کے لیے مختص کر سکے۔
ہر گروپ میں سرفہرست دو ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔