تاجکستان میں یتیموں اور ان کے خاندانوں کی سپورٹ کا دوسرا مرحلہ
تاجکستان میں یتیموں اور ان کے خاندانوں کی سپورٹ کا دوسرا مرحلہ
اتوار 3 اپریل 2022 21:09
چھ سو یتیموں اور پانچ سو سرپست خاندان کی کفالت کی جا رہی ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے تاجکستان میں یتیموں اوران کے خاندانوں کی مدد کا دوسرا مرحلہ شروع کیاہے۔
اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں تاجکستان میں سعودی سفیر ولید الرشیدان اور نائب وزیر صحت جام خون اور ہلال احمر کے سیکریٹری جنرل باہو دو نیون موجود تھے۔
پروگرام کے مطابق شاہ سلمان مرکز چھ سو تیموں اور پانچ سو سرپست خاندان کی کفالت اپنے ذمہ لیے ہوئے ہے۔
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے یمنی صوبے حجہ کے ضلع حرض کے علاقے الغرزہ میں نادار مریضوں کے طبی معائنے، امراض کی تشخیص اور انہیں علاج فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز کے ماتحت موبائل ڈسپنسری سے 474 افراد نے رجوع کیا ہے۔
یہ اعداد و شمار 16 سے 22 مارچ تک کے ہیں۔ 134 مریضوں نے وبائی امراض کے علاج کے لیے ڈسپنسری، 11 نے ایمرجنسی وارڈ جبکہ77 افراد نے پیٹ کے امراض کے علاج کےلیے رابطہ کیا ہے۔ چار مریضوں کو طبی معائنے کے بعد ھسپتال بھیجا گیا۔