Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ارجنٹینا میں خادم حرمین شریفین افطار پروگرام کا افتتاح

تقریب کنگ فہد اسلامک کلچرل سینٹر میں منعقد کی گئی ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے ارجنٹینا میں خادم حرمین شریفین افطار پروگرام کا افتتاح کیا ہے۔
اس حوالے سے ایک تقریب کنگ فہد اسلامک کلچرل سینٹر میں منعقد کی گئی جس میں نائب سفیر یوسف المواش، سینٹر کے قائم مقام ڈائریکٹرنایف الفعیم، متعدد سعودی سفارتکار اور سینٹر کے اہلکار شریک ہوئے۔
اس موقع پر یوسف الموش نے کہا کہ افطار پروگرام رمضان کے دوران شاہ سلمان بن عبدالعزیزکے متعدد فلاحی پروگرام کا ایک حصہ ہے۔ یہ پروگرام ارجنٹینا میں بھی منعقد کیے جارہے ہیں۔  

پروگرام کے تحت 177 رمضان راشن پیکٹ تقسیم کیے جائیں گے( فوٹو ایس پی اے)

انہوں نے کہا کہ ’ارجنٹینا میں کنگ فہد اسلامک کلچرل سینٹرپیشہ وارانہ انداز سے فلاحی خدمات انجام دے رہا ہے۔ افطار پروگرام دنیا بھرمیں مسلمانوں کو پیش کی جانے خدمات کا اہم حصہ ہے‘۔
ارجنٹنا میں سعودی عرب کے سفیر نے کہا کہ ’مسلمانان عالم کے دکھ درد کو محسوس کرکے انہیں مختلف خدمات کی فراہمی کے لیے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی کوششیں قابل قدر ہیں‘۔  
نایف الفعیم نے کہا کہ’ رمضان کے دوران ارجنٹینا کے دارالحکومت، مضافات اور بڑے شہروں میں نادار خاندانوں کو کھانے کی بنیادی چیزیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ 177 رمضان راشن پیکٹ تقسیم کیے جائیں گے‘۔  

شیئر: