بیرونی عمرہ زائرین’میڈیکل انشورنس‘ کی جانچ کیسے کریں؟
بیرونی عمرہ زائرین’میڈیکل انشورنس‘ کی جانچ کیسے کریں؟
بدھ 6 اپریل 2022 17:11
طبی بیمہ مقررہ اورمنظورشدہ کمپنیوں سے ہی کرائی جائے(فوٹو، ٹوئٹر)
بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے لازمی انشورنس اسکیم کی تصدیق کےلیے ’کونسل آف کوآپرییٹیوہیلتھ انشورنس‘ نے طریقہ وضع کیا ہے۔
عاجل نیوز نے کونسل کی جانب سے جاری ہدایت نامے کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ بیرون مملکت سےآنے والے عمرہ زائرین لازمی میڈیکل انشورنس پالیسی مقررہ اور منظورشدہ ایجینٹس سے ہی حاصل کریں تاکہ مملکت آنے کے بعد کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
زائرین کےلیے عمرہ پالیسی کی آن لائن جانچ ممکن ہے اس بارے میں کونسل نے طریقہ کارکے بارے کہا ہے کہ انشورنس پالیسی حاصل کرنے والے کا حق ہے کہ وہ مملکت آنے سے قبل پالیسی کے بارے میں جانچ کرلیں۔
انشورنس کمپنی کا کونسل میں رجسٹر ہونا لازمی ہوتا ہے۔ ایسی کمپنیاں جو منظورشدہ نہ ہوں ان سے بیمہ پالیسی نہ خریدی جائے۔
پالیسی کی جانچ کے حوالے سے کونسل کا کہناتھا کہ4 انتہائی آسان مراحل رکھے گئے ہیں جن پرعمل کرتے ہوئے بیرون مملکت سے آنے والے زائرین اپنی طبی بیمہ پالیسی کے بارے میں تفصیلی جانچ کرسکتے ہیں۔
پالیسی کے بارے مں جاننے کے لیے لنک کو اوپن کریں بعدازاں کھلنے والے ہوم پیچ پرموجود ای سروسز میں جائیں جہاں کھلنے والے پیچ پر’ انشورنس کے اسٹیٹس کی معلومات‘ کے براوز کوکلک کریں جہاں عمرہ انشورنس اسٹیٹس پرجائیں اس کے بعد کھلنے والے پیچ پرپاسپورٹ نمبرفیڈ کریں ساتھ ہی موجود کنفرمیشن کوڈ بھی درج کریں جس ساتھ ہی انشورنس پالیسی کی تفصیلی ، کمپنی کا نام اوربیمہ کی تمام تفصیلات درج ہونگی ۔
کونسل کی ویب سائٹ پردی گئی سہولت پرعمل کرتے ہوئے انشورنس پالیسی کے بارے میں باسانی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں جن میں عمرہ زائرین ، وزٹ ویزے پرآنے والے اوردیگر افراد بھی شامل ہیں جن کی میڈیکل انشورنس موجود ہو۔
واضح رہے وزٹ ویزے پرآنے والوں کو بھی میڈیکل انشورنس کرانا لازمی ہے۔ میڈیکل انشورنس کرائے بغیر وزٹ ریزے کی مدت میں بھی توسیع نہیں کرائی جاسکتی