مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں صفا اور مروہ کی سعی کے دوران زائرین کے درمیان جھگڑے کی اطلاع پر کارروائی کی گئی ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق دو زائر سعی کے دوران ایک دوسرے سے جھگڑ پڑے، شور ہنگامے سے دوسرے زائرین بھی متاثر ہوئے۔
عکاظ اخبار کے مطابق حج و عمرہ سیکیورٹی فورس نے کیمروں پر جھگڑے کا منظر دیکھتے ہی جائے وقوع پہنچ کر جھگڑا ختم کرایا اور قانونی کارروائی کی ہے۔
سپیشل فورس نے زائرین کو ہدایت کی ہے کہ ’وہ خانہ کعبہ کے طواف، صفا و مروہ کی سعی،مسجد الحرام و مسجد نبوی میں نماز کے دوران سکون و اطمینان کا مظاہرہ کریں ‘۔
’لڑائی جھگڑے سے گریز اور مقدس مقامات کی تعظیم کی جائے۔ ایسا کوئی کام نہ کریں جس سے مقدس مقامات کا تقدس پامال ہوتا ہو‘۔
سپیشل فورس نے بیان میں کہا کہ ’جھگڑے کے دوران کوئی زائر زخمی نہیں ہوا ہے‘۔