Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت صحت کی آخری رپورٹ، کورونا کے 279 مریضوں کا اندراج

’کورونا وبا پر قابو پانے کے بعد روزانہ رپورٹ جاری کرنے کی ضرورت نہیں رہی‘ (فوٹو: واس)
سعودی وزارت صحت نے کورونا کی آخری روزانہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پیر کو 279 مریضوں کا اندراج ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’645 مریض شفایاب ہوئے ہیں جبکہ ایک مریض ہلاک ہوا ہے‘۔
وزارت نے بتایا ہے کہ ’مریضوں کی کل تعداد 747715 ہوگئی ہے، 728189 شفایاب ہوئے ہیں جبکہ 9009 ہلاک ہوئے ہیں‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’اس وقت 410 مریض ایسے ہیں جن کی حالت نازک ہے‘۔
دریں اثنا وزارت نے کہا ہے کہ ’آج پیر کو کورونا کی آخری روزانہ رپورٹ جاری کی جارہی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’کورونا وبا پر قابو پانے کے بعد روزانہ رپورٹ جاری کرنے کی ضرورت نہیں رہی‘۔

شیئر: