سعودی عرب مکہ مکرمہ ریجن میں پیر کو مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق روڈ سیکیورٹی فورس نے ٹوئٹرپر بیان میں کہا کہ مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم سے دوافراد جائے وقوعہ پرہی دم توڑ گئے۔ دو زخمیوں سے ایک کے زخم معمولی نوعیت کے ہیں۔
روڈ سیکیورٹی فورس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کردیا گیا۔
حادثے کے بعد قانونی کارروائی مکمل کرکے معاملہ متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے۔