لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 16 اپریل سے قبل کروانے سے متعلق حمزہ شہباز کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
بدھ کو حمزہ شہباز شریف کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عدالت عالیہ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کا انتخاب شیڈول کے مطابق 16 اپریل کو ہی ہو گا۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے تین صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں سپیکر کی جانب سے ڈپٹی سپیکر کے اختیارات واپس لینے کا نوٹیفکیشن کلعدم قرار دیتے ہوئےحکم دیا کہ اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کریں گے۔
مزید پڑھیں
-
’اوورسیز کے ووٹ کے حق کے خلاف نہیں، طریقہ کار سے اختلاف‘Node ID: 660821
-
کیا حمزہ شہباز اور علیم خان کے درمیان جھگڑا ہوا؟Node ID: 660891